ضرورت رشتہ

 

ضرورت رشتہ  ۔۔۔۔۔۔  خون کے رشتے احساس کے رشتے تو سن رکھے تھے ضرورت کے رشتے لالچ کے ساتھ جوڑے جاتے .

لیکن اج کل اخبارات میں شادی کرنے کے لیے جو اشتہارات دیے جاتے ہیں سرخی میں ہی لکھا ہوتا ہے ضرورت رشتہ  ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺗﻮ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ کے ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ کسی کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو کسی کو کسی چیز کی لیکن کچھ لوگوں کو رشتوں کی بھی ضرورت پڑ جاتی ہے  ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺭﺷﺘﮧ کیﺍﮨﻤﯿﺖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮑﺎﺭﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ۔ یہی وجہ ہے کہ ﮨﺮ ﺷﺮﯾﻒ ﺁﺩﻣﯽﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺿﺮﻭﺭﺕ ﺭﺷﺘﮧ کے اشتہارات ضرور پڑھتا ہے کچھ لوگ تو ﺍﺧﺒﺎﺭ کی ہیڈﻻﺋﻦ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺘﮯ ہیں ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺭﺷﺘﮧ ﮯﮐﺍ اﺷﺘﮩﺎﺭ ﭘﮩﻠﮯ ﮈﮬﻮﻧﮉﺗﮯ ﮨﯿﮟ بے شک ایسے لوگوں کو  ﺭﺷﺘﮯ کی ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﺎ ﺍﻣﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺿﺮﻭﺭﺕﺭﺷﺘﮧ کے ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﺎﺍﻥ کا مشغلہ بن جاتا ہے۔ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺭﺷﺘﮧ ﮐ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﺻﺮﻑ ﺑﻌﺾﺑﺰﺭﮔﻮﮞ ہی ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺒﻮﻝﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻥ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭﻭﮞﮐﺎ ﺣﻠﻘﮧ ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﺑﮯﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ٹھرکی ﻧﻮﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﺗﮏ ﭘﮭﯿﻼ ﮨﻮﺍ ہے ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﺗﻮ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥﺍﺧﺒﺎﺭﻭﮞ فیس بک پر   ﻧﻮﮐﺮﯾﻮﮞکے ﺍﺷﺘﮩﺎﺭﺍﺕ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯکے ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﮐﺍ اﺷﺘﮩﺎﺭﺍﺕ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﻮﺗﺮﺟﯿﺢ ﺩﯾﺘﮯ ہیں کیونکہ  ﺟﻮﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﯾﺎ ﻣﯿﺮﺝ ﺑﯿﻮﺭﻭﻭﺍﻟﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺍ اﺷﺘﮩﺎﺭﺍﺕ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟﭼﮭﭙﻮﺍﺗﮯ ہیں ان میں لڑکیوں کو اتنا امیر ظاہر کیا جاتا ہے لڑکے بے چارے سوچتے ہیں شادی بھی ہو جائے گی اور نوکری کی بھی ضرورت نہیں رہے گی کچھ فراڈ کرنے والے ضرورت رشتہ کے اشتہارات میں ایسا رنگ بھرتے ہیں اسی مرچ مصالحہ والی بات لکھتے ہیں لالچی لوگ ان کا شکار ہو جاتے ہیں کچھ جسم فروش عورتیں بھی سیکسی فوٹو کے ساتھ ضرورت رشتہ کا اشتہارات لگاتی ہیں اپنا فون نمبر لکھتی ہیں کچھ لوگ صرف لائق لینے کے لیے فیس بک پر اس قسم کے اشتہارات لگاتے ہیں آئیں کچھ اشتہارات چک کرتے ہیں کے انکی عبارت کیسی ہوتی ہے.


نام: شازیہ بانو
عمر: 24سال
قد: 5.5"
رہائش: اسلام آباد 

خوش مزاج رکھنےوالےانسان کی ضروت،دوسری شادی والےبھی رابطہ کرسکتےہیں؛خواہشمند افراداچھے رشتوں کےلیے فالوکرکے کمنٹ کریں،غیرسنجیدہ لوگ پوسٹ سےدور رہیں.

لاہور سے گورنمنٹ اسکول ٹیچر لڑکی
عمر 36 سال
نام پروین گل

طلاق یافتہ ہیں بچہ پیدا نہیں کر سکتیں بانجھ ہیں.سیلری 60 ہزار.تعلیم ایم اے اسلامیات اور حافظہ قاریہ عالمہ.دوسری بیوی بننے پہ ایگری ہیں.سلم سمارٹ خوبصورت دراز قد.3 ایکڑ کمرشل زمین کی اکیلی مالکہ ہیں.باپردہ صوم و صلوات کی پابند.تین بہنیں ایک بھائی سب شادی شدہ اپنے اپنے گھروں میں خوش ہیں.والدین نہیں ہیں.ملتان میں اپنا دس مرلے کا ڈبل اسٹوری گھر ہے.ایک پانچ مرلے کا پلاٹ لاہور سبزہ زار میں ہے.اپنی کار بنک بیلنس. انتہائی شریف فیملی بیک گراونڈ.غریبوں مسکینوں یتیموں کا خیال رکھنے والی ہیں اور پانچ سال سے مسلسل ساٹھ غریب گھروں کی مکمل کفالت کر رہی ہیں۔عمرہ بھی کیا ھوا ھے الحمداللہ ڈیمانڈز کسی بھی ذات برادری میں رشتہ کر لیں گی.

ایجوکیٹڈ خوبصورت نیک مرد کا رشتہ چاہیے
غریب فیملی کی انتہائی حسین خوبصورت گریجوایٹ لڑکی کا رشتہ۔ بنا کسی شرط پہ آسان نکاح۔  
عمر 24.انتہائی خوبصورت لوگ ہیں کپڑے سلائی کرتی ہیں۔کوئی ڈیمانڈ نہیں کوئی ایسا بندہ ہو جو عزت سے رکھ سکے .اور اتنا پیار کرے کے کوئی دوسرا اتنا پیار کر نہ سکے. کسی بھی شہر کسی بھی ذات برادری میں رشتہ کر لیں گی.انہوں نے خود ہی رشتہ اوکے کرنا ہے کسی سے نہیں پوچھنا صرف سیریس بندہ رابطہ کرے.


پہلے زمانے میں عورتوں کی تعداد کم اور مردوں  کی تعداد زیادہ ہوتی تھی لڑکے والے لڑکی کے گھر کئی سال آتے جاتے پھر جاکر کئی رشتہ ملتا اب لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کے رشتے ملنا مشکل ہوگیا ہے اسلام نے اس لیے کھاتے پیتے بندوں کو چار چار شادیاں کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ہمارے پاکستانی معاشرے میں دو شادیوں کو پسند نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے رشتے کی تلاش کے اشتہارات بہت زیادہ آرہے ہیں اللہ رحم کرے ان بچیوں پہ جو رشتے کی تلاش میں بوڑھی ہو رہی ہیں طلاق یافتہ بیوہ کے رشتے اور مشکل ہو جاتے ہیں کچھ لوگ امیر خوبصورت لڑکے لڑکیوں کی تلاش میں بوڑھے ہو جاتے ہیں میری  NOG سے گزارش ہے وہ فی سبیل اللہ ضرورت رشتہ کی سروس دیں جس سے بہت سارے مسائل سے لوگ بچ جائیں گے شادی دفتر والے شادی کے اشتہارات میں لفظوں سے رنگ بھرنے کی بجائے اس سروس کو خدمت اور ثواب سمجھ کر دیں گورنمنٹ کو چاہیے ضرورت رشتہ کے اشتہارات میں فراڈ کرنے والے جسم فروش عورتیوں کو پکڑ کر جیل میں بند کریں لوگوں کو بھی چاہیے لالچ میں آکر فراڈ کرنے والوں کا شکار نہ بنیں   تحریر ملک محمد زمان کھوہاروی

Post a Comment

Previous Post Next Post

Artical

Credit